کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک نئے سنگ میل کی طرف سفر شروع کر دیا ہے،، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 86 ہزار 846 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا،،
گو کہ مارکیٹ میں 409 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 86 ہزار 466 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم تجزیہ کار 87 ہزار کی نئی حد کو جلد عبور ہوتا دیکھ رہےہیں،،
حصص بازار میں آج مجموعی طور پر 25 ارب روپے مالیت کے شیئرز کا لین دین ہوا،، کاروباری حجم 72 کروڑ 22 لاکھ حصص سے زائد رہا،،
سرمایہ کاروں نے 62 ارب روپے کا منافع کمایا،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن جو 11 ہزار 290 ارب روپے سے شروع ہوئی تھی،، کاروبار کے اختتام پر 11 ہزار 352 ارب روپے پر بند ہوئی،،