بحرالکاہل میں تین طوفان سرگرم، چین، تائیوان اور جاپان میں شدید بارشوں کا الرٹ

بحرالکاہل میں موسمیاتی صورتحال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ جنوبی بحیرۂ چین اور شمال مغربی بحرالکاہل میں بیک وقت تین طاقتور طوفان سرگرم ہیں۔ ان طوفانوں سے چین، تائیوان اور جاپان کے مختلف علاقوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

چین کے محکمۂ موسمیات نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر لیول فور کا ہنگامی الرٹ جاری کردیا ہے۔ حکام نے ساحلی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ سمندری سرگرمیوں اور نقل و حمل پر بھی طوفانوں کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ موسمیاتی نظام میں گینیری، نارا اور سوڈیل نامی تین طوفان سرگرم ہیں۔ ان میں سوڈیل کے مزید طاقتور ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے