مدارس کے بینک اکاؤنٹس کا دیرینہ مسئلہ حل، قانونی بینکاری نظام میں شمولیت پراتفاق

دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کے دیرینہ مسئلے کےحل کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے،مدارس کو قانونی بینکاری نظام سےمنسلک کرکےقومی دھارے میں شامل کرنے پردینی قیادت،اسٹیٹ بینک اورمالیاتی اداروں کے درمیان اتفاق ہوگیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم کے زیراہتمام علما و مشائخ کانفرنس میں مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کے قانونی و انتظامی تقاضے مکمل کرکے اکاؤنٹس کھولنے کا عمل فوری آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ملک کےدیگرعلاقوں میں مدارس کودرپیش بینکاری رکاوٹیں بھی باہمی مشاورت سےدورکی جائیں گی،شرکانےکہاکہ مدارس کےاکاؤنٹس کامسئلہ محض انتظامی معاملہ نہیں بلکہ لاکھوں طلبہ سے وابستہ قومی ضرورت ہے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دینی مدارس کو باقاعدہ بینکاری نظام تک آسان اور باوقار رسائی فراہم کی جائے گی۔ شفاف طریقہ کار کے ذریعے اکاؤنٹس کھولنے سے مدارس اور بینکاری اداروں دونوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

حکام کے مطابق بینکاری سہولت سے مدارس کے مالی معاملات محفوظ، دستاویزی اور باقاعدہ ہوں گے جبکہ مالی نظم و نسق، ریکارڈ اور عطیات کے انتظام میں بھی بہتری آئے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے