کم جونگ اُن نے شمالی کوریا کی فوج میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے فوجی کمان میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے وزیرِ دفاع سمیت کئی اعلیٰ عسکری عہدیداروں کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق یہ فیصلے کم جونگ اُن کی زیرِ صدارت ایک اجلاس میں کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق فوج کی تشکیل نو کے منصوبوں کے تحت عسکری قیادت میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق نو کوانگ چُل کو وزیرِ دفاع کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہیں حکمران جماعت کے ڈھانچے میں اسلحہ سازی کی صنعت سے متعلق انتظامیہ کا پہلا نائب سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کورین پیپلز آرمی کے جنرل پولیٹیکل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کم سونگ گی کو نیا وزیرِ دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

کم جونگ اُن کے دفاعی مشیر پاک جونگ چُن کو بھی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہیں سینٹرل ملٹری کمیشن کا نائب چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ پاک جونگ چُن کو ورکرز پارٹی آف کوریا کے پولٹ بیورو کا رکن بھی بنا دیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے اعلیٰ عسکری عہدیداروں میں تبدیلی کی واضح وجہ نہیں بتائی۔ تاہم یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پیانگ یانگ اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافے پر مسلسل توجہ دے رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے