روسی فوج میں شامل 227 بھارتی شہریوں میں سے 51 یوکرین جنگ میں ہلاک

بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا ہے کہ روسی فوج میں شامل 227 بھارتی شہریوں میں سے 51 یوکرین جنگ کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔وکرم مصری نے یہ اعداد و شمار کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتائے۔ ان کے مطابق روسی فوج میں شامل 139 بھارتی شہریوں کو اب تک فارغ کیا جاچکا ہے۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ کے مطابق تقریباً دو درجن بھارتی شہری اب بھی روسی فوج میں موجود ہیں۔ بھارت روس سے ان شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے مسلسل رابطے میں ہے۔ بھارتی سفارتخانہ ماسکو میں اس معاملے کی نگرانی بھی کر رہا ہے۔ وکرم مصری نے کہا کہ بھارتی حکومت روسی حکام کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

بھارتی حکام نے روسی فوج میں بھارتی شہریوں کی بھرتی کا معاملہ کئی مرتبہ ماسکو کے سامنے اٹھایا ہے۔ بھارت باقی شہریوں کی جلد رہائی اور واپسی چاہتا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق کچھ بھارتی شہری روسی فوج میں معاون عملے کے طور پر بھی شامل ہوئے تھے۔ ان میں باورچی اور دیگر معاون کارکن شامل تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے