امریکی شہر اشیویل میں جی 20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان کا دو روزہ اجلاس شروع ہوگیا۔ اجلاس میں عالمی معیشت سے متعلق اہم معاملات زیر بحث ہیں۔ عالمی معاشی نمو اور بڑھتے ہوئے قرضے بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ تجارتی عدم توازن اور توانائی کا بحران بھی زیر غور ہے۔ ایران پر اقتصادی دباؤ کے معاملے پر بھی اہم گفتگو جاری ہے۔
اجلاس کے افتتاحی خطاب میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے معاشی نمو پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کئی برس سے اپنی ممکنہ رفتار سے کم ترقی کر رہی ہے۔ بیسنٹ کے مطابق معاشی نمو میں اضافہ قرضوں کے بوجھ سے نکلنے میں مدد دے سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی قرضوں میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ امریکی وزیر خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی بحران اور کورونا وبا کے بعد قرضوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ان کے مطابق عالمی قرضہ رواں سال تقریباً 353 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
