پلندری میں فسادی جتھے کی انتشاری سیاست کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

پلندری آزاد کشمیر میں فسادی جتھے کی انتشار پسند سیاست کے خلاف بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

گزشتہ چند ماہ سے فسادی جتھے کے انتشار کے باعث پونچھ ڈویژن کے بعض علاقوں میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں، جس پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

اسی سلسلے میں پلندری کے شہریوں نے فسادی جتھے کی انتشار پسند سیاست کے خلاف احتجاج کیا، نعرے لگائے اور امن کے حق میں آواز بلند کی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ فسادی جتھے کی انتشار پسندی کے باعث ان کے روز مرہ کے معاملات بری طرح متاثر ہوئے، جبکہ تحریکِ آزادیٔ کشمیر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

مظاہرین نے واضح کیا کہ وہ فسادی جتھے کی انتشار پسند سیاست کو مسترد کرتے ہیں اور ریاستِ پاکستان و افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے