ایران نے حالیہ امریکی حملے کے دوران مار گرائے گئے امریکی ایم کیو نائن ڈرون کو عوام کے سامنے پیش کردیا۔ ایرانی میڈیا نے ڈرون کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں ڈرون کو ایک مرکزی مقام پر نمائش کے لیے رکھا گیا دکھایا گیا ہے۔ ایرانی شہری ڈرون کے قریب تصاویر بناتے بھی نظر آئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ڈرون کی مالیت تقریباً 30 ملین ڈالر ہے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق یہ ڈرون امریکی حملے کے دوران مار گرایا گیا۔ ایران نے اسے امریکی فوجی کارروائی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
