کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر صلاح الدین نورزئی جاں بحق

کوئٹہ میں ائیرپورٹ پولیس تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر صلاح الدین نورزئی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تاجر صلاح الدین نورزئی مسجد سے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو محفوظ کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں، جبکہ جاں بحق تاجر کی لاش ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے