اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستان کی تمام لڑکیوں کی ترجمانی کر رہی ہیں اور اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی پر خاموش نہیں بیٹھیں گی۔
اداکارہ مومنہ اقبال نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا لوگوں کی بہنوں کی عزتوں سے کھیلا جائے اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو، ایسا نہیں ہونا چاہیے،این سی سی آئی اے نےمبینہ ملی بھگت سے تفتیش تبدیل کی،مجھے تفتیش تبدیل کیے جانے سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔
مومنہ اقبال نےکہا کہ وہ ثاقب چدھڑ کے خلاف تمام ثبوت سوشل میڈیا پر سامنے لائیں گی اور اس معاملے پر ہر فورم سے رجوع کریں گی، مجھےصلح کی پیشکشیں بھی ہوئیں لیکن میں نے صلح نہیں کی۔
اداکارہ نےکہا مجھے بہت سارے لوگوں نےیہ کہہ کر خاموش ہونےکا مشورہ دیا کہ میری شادی ہوچکی ہے، تاہم میں نے اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی پر آواز بلند کی ہے۔
