وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے نیپرا کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیپراکا فیصلہ مسابقتی بجلی مارکیٹ کے قیام میں اہم سنگِ میل ہے، یوزآف سسٹم چارج کا تعین سی ٹی بی سی ایم کیلئے آخری اہم ریگولیٹری اقدام تھا، یوز آف سسٹم چارج کےتعین سےپہلےسی ٹی بی سی ایم نیلامی کی راہ ہموارہوگئی ۔
وزیرتوانائی نے کہا کہ مسابقتی بجلی مارکیٹ پاکستان کو روایتی واحد خریدار نظام سے آگے لے جائے گی، اہل صنعتی صارفین پہلی بار اپنی پسند کے بجلی فراہم کنندگان سے بجلی خریدسکیں گے، مسابقتی مارکیٹ کے ذریعے صنعتی صارفین دوطرفہ بنیادوں پر بجلی خرید سکیں گے، مسابقتی بجلی مارکیٹ کے فوائد صرف صنعتی صارفین تک محدود نہیں رہیں گے، بجلی کی خریداری میں مسابقت سے زیادہ مؤثر پیداوار اور بہتر قیمتیں ممکن ہوں گی، مسابقتی مارکیٹ موجودہ پاور پلانٹس کے بہتر استعمال میں معاون ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مسابقتی بجلی مارکیٹ بجلی کی ویلیو چین میں موجود نااہلیاں کم کرے گی، مسابقتی مارکیٹ قابلِ تجدید توانائی اوربیٹری اسٹوریج کی شمولیت کو فروغ دےگی، مسابقتی مارکیٹ مقامی کم لاگت توانائی وسائل کے بہتر استعمال میں مدد دےگی، مسابقتی مارکیٹ مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصارکم کرنےمیں معاون ثابت ہو گی، نیپراکا فیصلہ براہِ راست رسائی کیلئے ضروری ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرتا ہے، سی ٹی بی سی ایم نیلامی بجلی مارکیٹ میں اہم ساختی تبدیلی کی نمائندگی کرےگی، وزارتِ توانائی مسابقتی بجلی مارکیٹ کو شفاف اور مؤثر اندازمیں عملی شکل دینے کیلئے پر عزم ہے، مسابقتی مارکیٹ اہل صارفین کو بجلی کےانتخاب کےزیادہ مواقع فراہم کرے گی۔
