بیرسٹر گوہر کا نئے صوبوں کے معاملے پر اٹھارویں ترمیم جیسی مشاورت کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے نئے صوبوں کے معاملے پر اٹھارویں ترمیم جیسی مشاورت کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جلد بازی میں صوبوں کے قیام کا فیصلہ وفاق کی یکجہتی کے خلاف ہوگا۔

انہوں نے کہا سندھ، پنجاب، بلوچستان میں عوامی نمائندوں اور  عوام کی مرضی کے بغیر تقسیم سے پیچیدگیاں پیدا ہوں گی، صوبوں کے قیام کیلئے متنازع قانون سازی نہیں ہونی چاہیے۔

ادھر اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے  پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کئی قسم کے بحرانوں کی زد میں ہے، بحران بڑھ رہےہیں، صوبوں کی تقسیم میں بھی پیسوں کا مسئلہ ہے، صوبوں کا وفاق پر اعتماد متاثر ہوا ہے، 26 اور 27 ویں ترمیم کے باعث اتفاق نہیں رہا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے سوال اٹھایا کہ کیا کابینہ نے نئے صوبے بنانے کا فیصلہ کیا ہے؟ کیا پنجاب اسمبلی، بلوچستان اسمبلی نے بل منظور کیا ہے کہ صوبے بنائے جائیں؟ن لیگ کی پارٹی پالیسی بھی خاموش ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے