پاکستان نے تھائی لینڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت بارودی سرنگوں سے محفوظ خصوصی گاڑیاں مقامی طور پر تیار کی جائیں گی،،
پاکستان میں دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا میں یہ خصوصی گاڑی تیار کی جائے گی،، دونوں ملکوں کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی کا معاہدہ طے پا گیا ہے،، ڈرائیور سمیت 12 اہلکاروں کے بیٹھنے کی گنجائش والی اس خصوصی گاڑی کو Mine Resistant Ambush Protected وہیکلز کا نام دیا گیا ہے،،
یہ گاڑی پاکستان کے دو صوبوں بلوچستان اور خیبرپختون خوا میں سیکیورٹی فورسز کی نقل و حمل اور پیٹرولنگ کے لئے انتہائی مفید ہو گی جہاں اب تک سیکڑوں سیکیورٹی اہلکار اور پاک فوج کے افسران بارودی سرنگوں کے پھٹنے سے جام شہادت نوش کر چکے ہیں،،