عمان میں ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان آج عمان میں ہونے والا مجوزہ اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ معاہدوں پر بات ہونا تھی۔ عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے اجلاس ملتوی ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتائی۔تاہم، اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔اجلاس ملتوی کرنے کی وجہ بھی فوری طور پر سامنے نہیں آئی۔
مجوزہ اجلاس میں ایران اور خلیجی ممالک شریک ہونے تھے۔مذاکرات میں آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ انتظامات زیر بحث آنا تھے۔ممکنہ معاہدوں کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات ہونا تھی۔
بنائے ہرمز تیل اور گیس کی ترسیل کا اہم سمندری راستہ ہے۔یہ راستہ عالمی توانائی کی تجارت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اسی وجہ سے آبنائے ہرمز سے متعلق سفارتی پیش رفت اہم سمجھی جاتی ہے۔کسی بھی معاہدے سے خطے کی سلامتی پر اثر پڑ سکتا ہے۔عالمی توانائی کی منڈیوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
