جمائما گولڈ اسمتھ کی 62 سالہ آئرش کاروباری شخصیت سے دوسری شادی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق جمائما نے 62 سالہ آئرش کاروباری شخصیت کیمرون اورلی سے شادی کی ہے۔ جمائما کے بھائی نے بھی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی پہلی شادی سابق وزیراعظم عمران خان سے ہوئی تھی۔ دونوں نے 1995 میں شادی کی تھی۔ تاہم، 2004 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر جمائما اور آئرش آسٹریلوی کاروباری شخصیت کی ملاقات کام کے دوران ہوئی۔رپورٹ کے مطابق دونوں فلموں اور دستاویزی فلموں کے مختلف منصوبوں پر کام کے دوران ایک دوسرے سے ملے تھے۔

جمائما جونز کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں شادی کی تقریب کے مقام کی جھلک دکھائی گئی۔تصویر میں جوڑا ایک شاندار پتھریلی عمارت کے احاطے میں کنول کے تالاب کے قریب کھڑا نظر آیا۔جمائما نے ہلکے نیلے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔ لباس پر رنگ برنگے نباتاتی نقش و نگار نمایاں تھے۔کیمرون اورلی نے گہرے رنگ کا مارننگ کوٹ پہنا تھا۔ انہوں نے ہلکے سرمئی ویسٹ کوٹ اور دھاری دار پتلون بھی پہن رکھی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے