امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ سان فرنینڈو کے علاقے میں پیش آیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسی علاقے میں ایک گاڑی اور بس بھی ٹکرا گئی تھی۔صحافی اس حادثے کی کوریج کے لیے موقع پر موجود تھے۔اسی دوران کچھ فاصلے پر ایک خبر رساں ادارے کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی اور بس کے تصادم میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔حادثے میں مزید چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔صحافی اس واقعے کی کوریج میں مصروف تھے۔اسی مقام سے تقریباً ڈیڑھ میل دور ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔آگ نے قریب موجود چار گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
