امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے خلاف جنگ سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔قرارداد میں ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ اقدام کانگریس کی منظوری کے بغیر جاری فوجی کارروائیوں کو محدود کرنے کی کوشش ہے۔ ایوان نے قرارداد کو 220 کے مقابلے میں 204 ووٹوں سے منظور کیا۔ تمام ڈیموکریٹ ارکان اور سات ریپبلکن ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
یہ ایران جنگ کے معاملے پر ایوان نمائندگان کی جانب سے تیسری ایسی قرارداد ہے۔اس سے قبل بھی کانگریس میں صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی کوششیں ہو چکی ہیں۔حالیہ قرارداد ریپبلکن اور ڈیموکریٹ ارکان کی مشترکہ حمایت سے منظور ہوئی۔ تاہم اس کے قانونی نفاذ کے لیے مزید پارلیمانی مراحل درکار ہیں۔ایوان نمائندگان کی منظوری کے بعد قرارداد کو سینیٹ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ اس کے بعد ہی اس کے عملی اثرات کا معاملہ آگے بڑھ سکتا ہے۔اس سے پہلے ایران جنگ سے متعلق ایک اور جنگی اختیارات کی قرارداد سینیٹ اور ایوان دونوں سے منظور ہوئی تھی۔
تاہم وہ صدر تک قانون کی صورت میں نہیں پہنچ سکی۔
