مسقط میں امریکا اور حوثی نمائندوں کی خفیہ ملاقات کا انکشاف

امریکا اور یمن کے حوثی نمائندوں کے درمیان عمان کے دارالحکومت مسقط میں خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔ رائٹرز کے مطابق ملاقات رواں ہفتے کے آغاز میں امریکی سفارتخانے میں ہوئی۔ مذاکرات میں حوثیوں کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق حوثیوں نے امریکی حکام کو اہم یقین دہانیاں کرائیں۔ انہوں نے امریکی بحری جہازوں پر حملے نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

رائٹرز کے مطابق حوثیوں نے 2025 کی جنگ بندی برقرار رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔حوثی نمائندوں نے امریکی حکام کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔رپورٹ کے مطابق حوثیوں نے اسرائیلی بحری جہازوں پر حملے نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خطے میں بحری سیکیورٹی سے متعلق کشیدگی جاری ہے۔

رائٹرز کے مطابق عمان کی حکومت نے مذاکرات کے انعقاد میں معاونت کی۔ امریکی وفد میں مسقط میں موجود سفارتخانے کے اہلکار شامل تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے