کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی آئی،، دو روز کی شدید مندی کا زور ٹوٹ گیا،، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1893 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 90 ہزار کی حد دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا،، مارکیٹ 90 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوئی،،
پیر کو اسٹیٹ بینک نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کرے گا،، مارکیٹ میں شرح سود میں 2 فیصد کمی کی توقع کی جا رہی ہے،، ان توقعات پر سرمایہ کار مارکیٹ میں واپس آئے اور بڑے پیمانے پر خریداری کی،،
مارکیٹ میں 46 کروڑ 58 لاکھ سے زائد شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی،، سرمایہ کاروں نے 23 ارب روپے کی انویسٹمنٹ کی اور 171 ارب روپے کا منافع کمایا،،
مارکیٹ کیپٹلائزیشن جو جمعرات کو 11 ہزار 536 ارب روپے تھی جمعہ کو 11 ہزار 707 ارب روپے پر جا پہنچی