الیکشن کمیشن نے گوجرانولہ میں این اے 77سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حلقے میں ضمنی الیکشن آٹھ نومبر کو ہوگا۔
حلقے میں چوہدری محمود بشیر ورک کی وفات کے باعث خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی اٹھائیس سے تیس ستمبر تک جمع کروا سکتے ہیں ۔ امیداروں کی ابتدائی فہرست یکم اکتوبر کو جاری کی جائے گی ۔ امیداروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال پانچ اکتوبر تک مکمل کی جائے گی ۔ امیداروں کو انتخابی نشانات انیس اکتوبرکو جاری کیے جائیں گے۔
