شمالی کوریا نے تین گھنٹوں کے دوران مزید دو بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کیے ہیں۔ جنوبی کوریا کے مطابق یہ ایک ہفتے کے دوران شمالی کوریا کے میزائل تجربات کا دوسرا سلسلہ ہے۔
جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے دو شارٹ رینج بیلسٹک میزائل داغے۔یہ میزائل بحیرہ جاپان کی جانب فائر کیے گئے۔ پہلا میزائل وونسان کے علاقے سے داغا گیا۔جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق پہلے میزائل نے تقریباً 450 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
جاپانی حکام نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی تصدیق کی ہے۔جاپان کے مطابق میزائل تجربات کے بعد خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
