دبئی کے حکمران کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم انتقال کر گئے

دبئی کے حکمران، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے چھوٹے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم انتقال کر گئے۔شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر دبئی میں 10 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے بھائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شیخ احمد بن راشد المکتوم پر رحم فرمائے۔شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ ان کے بھائی اب اپنے رب کے پاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ احمد نظروں سے اوجھل ہوگئے ہیں۔ تاہم، وہ دعاؤں اور دلوں سے کبھی دور نہیں ہوں گے۔شیخ محمد بن راشد نے اپنے بھائی کے لیے جنت میں بلند مقام کی دعا کی۔ انہوں نے اہل خانہ اور عزیزوں کے لیے صبر و سکون بھی مانگا۔

دبئی کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے بھی اپنے چچا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے چچا کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے