ایران کی پارلیمنٹ میں این پی ٹی سے دستبرداری کا بل جمع

ایرانی پارلیمنٹ کا جوہری مذاکرات پر بند کمرہ اجلاس، وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قانون سازوں کو بریفنگ

ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی سے دستبرداری کا بل پارلیمنٹ کے پریذائیڈنگ بورڈ میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ایرانی رکن پارلیمنٹ حسین علی حاجی دلیگانی کے مطابق بل میں فوری کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔ اب اسے کھلے اجلاس میں بحث کے لیے پیش کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی منظوری درکار ہے۔

بل کے حامی ارکان کا مؤقف ہے کہ موجودہ حالات میں این پی ٹی میں رہنا ایران کے مفاد میں نہیں۔حاجی دلیگانی نے کہا کہ موجودہ حالات اور ایران پر ہونے والی مبینہ جارحیت کے باعث معاہدے میں رہنے سے ایران کو نقصان ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو اپنے معاملات خود چلانے کے لیے این پی ٹی سے دستبرداری پر غور کرنا چاہیے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے