پمز میں زیرعلاج 40سالہ خاتون کے ایم پاکس سے متاثر ہونے کا انکشاف ہواہے، قومی ادارہ صحت نے شکریال کی رہائشی خاتون میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی۔
پمز میں زیرعلاج چالیس سالہ خاتون میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی۔ خاتون کو چہرے کی جلد متاثر ہونے پر گزشتہ ہفتے پمز لایا گیا تھا۔ قومی ادارہ صحت نے شکریال کی رہائشی خاتون میں ایم پاکس کی تصدیق کی ہے، متاثرہ خاتون پمز کے انفیکشن کنٹرول یونٹ میں زیرعلاج ہے۔
