نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار شہید

نوشکی کے علاقے کلی جمال آباد میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کلی جمال آباد میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد یاسر اور عبدالراوف شہید ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق حملہ آور شہید اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

معاون محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد عناصر بلوچستان کے بچوں کے صحت مند اور محفوظ مستقبل کے خلاف ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے