کراچی میں گرمی کا 9 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی میں ستمبر کے مہینے میں گرمی کا 9 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو شہرکے ایک سرکاری ویدراسٹیشن پرزیادہ سے زیادہ پارہ 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ درجہ حرارت میں و نمی کےتناسب میں اضافے کے سبب ہیٹ انڈیکس کئی ڈگری زیادہ رہا۔

پیرکو ستمبر کے مہینے میں سن 2017 کے بعد شہرمیں گرمی میں اضافہ رہا، جس کےدوران زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 40.7ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا۔ یوں ستمبرکے مہینے میں گرمی کا 9 سالہ سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا کیونکہ سن 2017 میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.5 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر برقرار رہے گی، درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔ حالیہ گرمی کی وجہ بحیرہ عرب میں بننے والاسرکولیشن اورالنینوکا فعال ہونا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے