مالدیپ کے پارلیمانی وفد کا پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ، براہ راست پروازوں پر گفتگو

مالدیپ کی پیپلز مجلس کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ملاقات میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے پر گفتگو ہوئی۔دونوں جانب سے تجارت، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق وفد میں مالدیپ کے ہائی کمشنر اور سیکنڈ سیکریٹری شامل تھے۔پارلیمانی ڈپٹی لیڈر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وفد کا حصہ تھے۔پاکستان مالدیپ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی کنوینر شائستہ خان بھی وفد کے ہمراہ موجود تھیں۔

حکومت پاکستان نے مالدیپ کے وفد کو ’’اسٹیٹ گیسٹ‘‘ کا درجہ دیا ہے۔پی آئی اے ہیڈ آفس پہنچنے پر وفد کا استقبال چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات نے کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔اس رابطے کا مقصد تجارت اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔عوامی روابط کو بھی مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے