امارات نے تمام ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں معطل کردیں

متحدہ عرب امارات نے تمام ایرانی ایئرلائنز کی ملک میں آنے اور جانے والی پروازیں معطل کردی ہیں۔اماراتی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ 24 ستمبر سے نافذ ہے۔ پروازوں کی معطلی کا فیصلہ امریکی پابندیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

ایرانی خبررساں ادارے ’اِسنا‘ نے بھی تمام ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کے لیے پروازیں منسوخ ہونے کی اطلاع دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پروازیں جمعرات کی نصف شب سے روک دی گئیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران ایئر ٹور کی تہران سے دبئی جانے والی ایک پرواز روانگی سے کچھ دیر پہلے منسوخ کردی گئی۔

مسافر نے بتایا کہ پرواز کے ٹکٹ پہلے ہی جاری کیے جاچکے تھے۔

امریکا نے ستمبر میں ایران کے ہوا بازی کے شعبے پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے 8 ستمبر کو ایران کی 27 ایئرلائنز کو پابندیوں میں شامل کیا۔ امریکی حکام نے غیر ملکی کمپنیوں کو ایرانی ایئرلائنز کو خدمات فراہم کرنے پر بھی خبردار کیا تھا۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ ایرانی طیاروں کو ایندھن، لینڈنگ سروسز یا ٹکٹنگ کی سہولت فراہم کرنے والے ادارے امریکی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے