سعودی عرب نے حوثیوں کے 6 بیلسٹک میزائل تباہ کردیے

سعودی قیادت میں یمن کی اتحادی افواج نے حوثیوں کے 6 بیلسٹک میزائل روکنے اور تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ میزائل سعودی شہروں طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کے لیے داغے گئے تھے۔ سعودی فضائی دفاع نے انہیں فضا میں ہی تباہ کردیا۔

ترکی المالکی نے کہا کہ حوثیوں کی کارروائیوں اور خلاف ورزیوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے میزائل حملوں کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ دستیاب رپورٹ میں بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

میزائل حملوں کے خدشے کے پیش نظر سعودی سول ڈیفنس نے کئی علاقوں میں مختصر مدت کے لیے الرٹس جاری کیے۔ان علاقوں میں مکہ مکرمہ، جدہ، طائف، ینبع اور تبوک شامل تھے۔ بعد میں حکام نے اعلان کیا کہ ان علاقوں میں خطرہ ٹل گیا ہے۔

سعودی حکام نے شہریوں اور مقیم افراد کو سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی۔ انہیں خطرے کی صورت میں محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی بھی ہدایت کی گئی۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے