امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا اپنے عوام کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بات چینی صدر شی جن پنگ کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب میں کہی۔ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کا بھی ذکر کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا چین کے ساتھ متوازن تجارتی تعلقات کے لیے کام کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شی جن پنگ سے اہم امور پر بات ہوئی۔ ان میں سکیورٹی، ٹیکنالوجی اور سپر انٹیلی جنس شامل ہیں۔
شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس آمد پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا۔تقریب میں امریکا اور چین کے قومی ترانے بجائے گئے۔ چینی صدر نے فوجی دستے کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر جنگی طیاروں نے فضائی مظاہرہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران تجارت، مصنوعی ذہانت، تائیوان اور ایران سمیت اہم امور زیر بحث آئے۔
