یوکرین جنگ کے دوران روس نے اپنی مسلح افواج کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس حوالے سے نئے حکمنامے پر دستخط کیے ہیں۔نئے حکمنامے کے تحت روسی مسلح افواج کی مقررہ تعداد 24 لاکھ 41 ہزار 630 کردی گئی ہے۔ ان میں 15 لاکھ 50 ہزار 500 فوجی اہلکار شامل ہوں گے۔
اس سے قبل 27 جولائی 2026 کو روسی صدر نے فوج کی تعداد سے متعلق حکمنامہ جاری کیا تھا۔ اس حکم کے تحت مسلح افواج کی تعداد 24 لاکھ 26 ہزار 130 مقرر کی گئی تھی۔
جولائی کے حکم نامے میں فوجی اہلکاروں کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار مقرر تھی۔ نئے حکم نامے کے بعد اس تعداد میں 15 ہزار 500 اہلکاروں کا اضافہ ہوا ہے۔
نئے حکم نامے کے تحت مسلح افواج کی مجموعی مقررہ تعداد میں 15 ہزار 500 کا اضافہ ہوا ہے۔ روسی حکام نے نئے حکم کے نفاذ کے لیے ضروری مالی وسائل مختص کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری رہنے کے دوران فوجی تعداد میں یہ اضافہ سامنے آیا ہے۔ نئے حکم نامے سے روسی مسلح افواج کے لیے مقررہ افرادی قوت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
