ایران امریکا مصالحت کی کوششیں جاری ہیں، قطری وزارت خارجہ

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مصالحت کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماجد الانصاری نے خطے میں بنیادی ڈھانچے اور تنصیبات کے احترام پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہری تنصیبات کو خطرے میں ڈالنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے مغربی کنارے کی صورتحال پر بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے اوسلو معاہدے سے متصادم اسٹیٹس مسلط کرنے کی کوششوں سے خبردار کیا۔

ماجد الانصاری نے کہا کہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کوششیں بڑھانا ہوں گی۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی اس معاملے پر مؤثر کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

قطری ترجمان نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کو ناکام بنانے کے لیے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت نے متعدد بار کوششیں کیں۔

ماجد الانصاری نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ انہوں نے خطے میں شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے