ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اہلیہ کے انتقال کے دو روز بعد ہسپتال داخل کرادیا گیا

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اہلیہ سیتی حسماہ محمد علی کے انتقال کے دو روز بعد ہسپتال داخل کرادیا گیا۔101 سالہ مہاتیر محمد کو طبی نگرانی کے لیے کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا۔ ان کے معاون صوفی یوسف نے ہسپتال میں داخلے کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مہاتیر محمد کو منگل کی رات ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ان کے ہسپتال میں داخلے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی۔ڈاکٹرز کی جانب سے باضابطہ تشخیص کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ فی الحال ان کی صحت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

رائٹرز کے مطابق مہاتیر محمد کو ماضی میں دل کے مسائل کا سامنا رہا ہے۔ وہ دل کی بائی پاس سرجریاں بھی کراچکے ہیں۔حالیہ برسوں میں انہیں کئی مرتبہ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ انہیں آخری مرتبہ جنوری 2026 میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اس وقت انہیں گرنے کے باعث کولہے میں فریکچر ہوا تھا۔

مہاتیر محمد کی اہلیہ سیتی حسماہ محمد علی پیر کے روز 100 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔وہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر تھیں۔ انہوں نے صحت عامہ کے شعبے میں بھی خدمات انجام دیں۔مہاتیر محمد اور سیتی حسماہ کی شادی کو 70 سال ہوئے تھے۔

اہلیہ کے انتقال کے بعد مہاتیر محمد واضح طور پر غمزدہ دکھائی دیے۔ ان کی آخری رسومات کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ویڈیو میں مہاتیر محمد ملائیشیا کے سابق بادشاہ سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ دکھائی دیے۔انہوں نے کہا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ ان کی اہلیہ اسی روز انتقال کر جائیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے