مدینہ بس سروس میں فاسٹ ٹریک روٹ 300 کا اضافہ

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مدینہ بس سروس کے نیٹ ورک میں فاسٹ ٹریک روٹ نمبر 300 شامل کر دیا گیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے روٹ کا مقصد مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والے زائرین اور شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

نیا فاسٹ ٹریک روٹ حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے اسٹیشن سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرکزی اسٹیشن تک چلایا جائے گا۔اس روٹ سے جدہ اور مکہ مکرمہ سے ٹرین کے ذریعے مدینہ منورہ آنے والے مسافروں کو سہولت ملے گی۔ زائرین ریلوے اسٹیشن سے بس کے ذریعے براہ راست مسجد نبوی کے قریب مرکزی علاقے تک پہنچ سکیں گے۔

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شہر کے مرکزی علاقے میں واقع ہے۔ نئے روٹ سے ریلوے اسٹیشن اور مسجد نبوی کے درمیان آمدورفت مزید آسان ہونے کی توقع ہے۔

مدینہ بس سروس شہر میں شہریوں اور زائرین کو سفری سہولت فراہم کرتی ہے۔ رمضان اور حج سیزن کے دوران اس سروس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔بس سروس سے مدینہ منورہ میں مقیم غیر ملکیوں کو بھی روزمرہ سفر میں سہولت ملتی ہے۔ نئے فاسٹ ٹریک روٹ سے ریلوے کے ذریعے آنے والے زائرین کے لیے بھی آمدورفت آسان ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے