افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ (AUF) کے مطابق ستمبر کے دوران طالبان کے خلاف 68 کارروائیاں کی گئیں۔
گروپ کے دعوے کے مطابق ان کارروائیوں میں طالبان کے 102 اہلکار ہلاک اور 48 زخمی ہوئے۔ مختلف صوبوں میں مزاحمتی کارروائیوں کا دائرہ پھیلنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
اے یو ایف، نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (NRF) اور نیشنل اسلامک فرنٹ (NIF) سے منسوب حالیہ کارروائیوں میں طالبان کے 23 اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
مزاحمتی گروپوں کے مطابق کارروائیوں کے دوران طالبان کی متعدد چوکیاں بھی متاثر ہوئیں۔ بعض گاڑیوں اور انٹیلی جنس مراکز کو بھی نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
مزاحمتی گروپوں نے کہا ہے کہ ان کی کارروائیوں میں طالبان کے عسکری اور انٹیلی جنس ڈھانچے کو ہدف بنایا گیا۔گروپوں نے طالبان کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔
