ایران کا امریکی تجاویز پر جواب، آبنائے ہرمز اور پابندیوں کا معاملہ ترجیح قرار

ایران کا دوٹوک مؤقف: غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، جنگ مسلط ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران امریکی تجاویز کا جواب دے چکا ہے۔ ان کے مطابق واشنگٹن کی نئی تجاویز بڑی حد تک سابقہ تجاویز سے ملتی جلتی ہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی تجاویز میں بنیادی توجہ جوہری معاملے پر ہے۔ ایران نے مذاکرات میں اپنی موجودہ ترجیحات بھی واضح کردی ہیں۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ اس مرحلے پر ایران کی توجہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر ہے۔ ان کے مطابق آبنائے میں سکیورٹی کی بحالی کے لیے امریکا کو مخصوص اقدامات کرنا ہوں گے۔

ان اقدامات میں ایرانی تجارتی جہاز رانی میں رکاوٹیں ختم کرنا اور نئی پابندیوں کا خاتمہ شامل ہے۔ بقائی نے کہا کہ ایران نے یہ مؤقف ثالثوں کے ذریعے امریکا تک پہنچا دیا ہے۔

اسماعیل بقائی کے مطابق دوحہ میں ثالث کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں امریکی تجاویز اور ایرانی تحفظات پر تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہا کہ بعض نکات کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے بعد ایران اپنے اضافی نکات بھی امریکا تک پہنچائے گا۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ تہران مذاکراتی عمل میں سفارت کاری کے ہر موقع کو استعمال کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ایران کا مقصد کشیدگی میں کمی اور امن کی بحالی ہے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے