خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، شانگلہ اور خیبر سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 224 کلومیٹر جبکہ مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے