سری لنکن کرکٹ ٹیم کا 13 رکنی دستہ پاکستان پہنچ گیا

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ 13 رکنی دستہ رات گئے اسلام آباد پہنچا۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر سری لنکن ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دستے میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 8 کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے 5 ارکان شامل ہیں۔

سری لنکا کے اسکواڈ کے باقی 5 کھلاڑی منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔15 رکنی ٹیم کی قیادت کوشال مینڈس کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔سیریز کے باقی دونوں میچز بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 11 اکتوبر جبکہ تیسرا میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تینوں میچز کی میزبانی کرے گا۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کریں گی۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے