حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے باوجود پی ٹی آئی نے دوبارہ بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنے کا عندیہ دے دیا۔مذاکراتی کمیٹی کے رکن سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات, ان کی صحت سے متعلق معاملات اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے لائحہ عمل سمیت اصولی مؤقف پر بات ہو تو مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں۔
سماء کے نمائندے ٹکا خان ثانی سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ حکومت چاہے تو علامہ راجا ناصر عباس اور محمود اچکزئی سے رابطہ کرسکتی ہے رابطے کے کئی ذرائع موجود ہیں۔ مذاکرات دوبارہ کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں اگر نیت ہو تو بات چیت کے لیے بہت سے طریقے ہیں۔ لانگ مارچ کے دوران بھی مذاکرات ممکن ہیں۔
