غیرملکی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کی شرط ختم

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غیرملکی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا۔

پی ایم ڈی سی نے غیرملکی اداروں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کا باضابطہ پبلک نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق غیرملکی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کو ایم ڈی کیٹ سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔

نئے فیصلے کے تحت غیرملکی اداروں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ پاس کرنا لازمی نہیں ہوگا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ 14 ستمبر کو ہونے والے کونسل کے اجلاس میں کیا گیا تھا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے