عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار

فارن سروسز اکیڈمی اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جیوپولیٹکس کے موضوع پر بات کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بہتر کوئی شخصیت نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں طاقت کے توازن اور عالمی نظام میں تبدیلیاں آ رہی ہیں، جن کے تناظر میں سفارت کاری اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی تنازعات اور مسائل کے پرامن حل میں اقوام متحدہ کا کلیدی کردار ہے، مشکلات اور تنقید کے باوجود اقوام متحدہ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے