کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہید افسران کی نماز جنازہ میں شرکت کی، نائب وزیراعظم، وزیر اطلاعات اور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے دونوں افسران 12 اکتوبر کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہوئے تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم شہید افسران کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، شہید افسران کی قربانی، جرات اور مادر وطن سے غیر متزلزل وابستگی قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شہید افسران کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے