پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو جو خط لکھا ہے اس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں،، خط میں پی سی بی نے آئی سی سی اہم سوالات کے جواب مانگے ہیں،،
پی سی بی نے اپنے خط میں آئی سی سی سے پوچھا ہے کہ
سوال 1:بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہ آنے کی اطلاع کب دی؟
سوال 2: کیا بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو اپنے انکار سے تحریری طور پر آگاہ کیا؟
سوال 3: اگر بھارت نے تحریری طور پر پاکستان آنے سے معذرت کی کیا وجوہات بیان کی ہیں؟
سوال 4: آئی سی سی سے بھارت کے تحریری معذرت کی کاپی بھی طلب کی گئی ہے
سوال 5: جب انٹرنینشل کرکٹ کونسل کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے سے معذرت کا تحریری خط بھیجا تو اس پر آئی سی سی نے کیا جواب دیا؟
واضح رہے اگلے سال پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ہے جس میں مختلف ممالک کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لینے آ رہی ہیں،، بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے ہائبرڈ ماڈل پر دبئی میں میچ کھلینے کی خواہش ظاہر کی تھی