کاروباری ہفتے کے پہلے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی رہی،، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 545 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، مارکیٹ 95 ہزار 308 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوتی رہی،،
کاروبار کے اختتام پر حصص بازار میں 232 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، انڈیکس 94 ہزار 995 پوائنٹس کی نئی بلندی پر بند ہوا،، مارکیٹ میں 76 کروڑ 52 لاکھ حصص کے سودے 23 ارب 92 کروڑ روپے میں طے پائے،،
سرمایہ کاروں نے 27 ارب روپے کا بڑا منافع بھی کمایا،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ہزار 233 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،،