اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ حکومت بینکوں کی سب سے بڑی قرض دار ہے،، اکتوبر تک بینکوں کے ڈپازٹس کا حجم 31 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا،، ان ڈپازٹس میں سے 29 ہزار ارب روپے قرض حکومت نے لے لیا ہے،،
نجی شعبے کو بینکوں نے صرف 13 ہزار 800 ارب روپے قرض جاری کئے،،
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک ڈپازٹس اور گورنمنٹ سیکیورٹیز میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا تناسب 93 فیصد سے بڑھ گیا،، دوسری طرف بینکوں کے ڈپازٹس اور نجی شعبے کو قرض کی فراہمی کا تناسب محض 44 فیصد ہے