Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- اسرائیل کی دو سالہ بربریت کا خاتمہ، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل
- 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ترقی پانے والے ججز کو بنچ میں نہیں بیٹھنا چاہئے: جسٹس مسرت
- اسرائیلی حراست سے رہائی پانیوالے سابق سینیٹر مشتاق احمد کا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال
- بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے یوٹیوبر عادل راجہ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا
- ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر شہریوں کے خلاف فوری مقدمہ درج نہ کرنے کی ہدایت
- بالی ووڈ اداکارشاہد کپورکے خاندان کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے،والد پنکج کپور نے بتا دیا
- گوگل کا پاکستانی طلباء کے لیے شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان
- نصیرآباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، ریلوے ملازم شہید
Author: Editor
وزارتِ داخلہ نے اپنے تمام ماتحت افسران کے لیے غیر ملکی شخصیات سے ملاقات سے قبل پیشگی منظوری لازمی قرار دے دی۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے، اے این ایف اور اسلام آباد پولیس سمیت دیگر اداروں کو باضابطہ ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکلر کے مطابق کوئی بھی افسر سرکاری یا ذاتی دعوت قبول کرنے سے قبل سیکرٹری داخلہ کی منظوری حاصل کرے گا۔ اسی طرح غیر ملکی مشن، سفارت کاروں یا بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات سے قبل بھی اجازت لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پیشگی…
فیصل آباد کے علاقے کوہِ نور چوک میں ٹریفک وارڈنز کی جانب سے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس پر سی ٹی او فیصل آباد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں وارڈن اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب رکشہ ڈرائیور مبینہ طور پر ٹریفک اشارہ نظرانداز کرنے پر روکے جانے سے گریز کر رہا تھا۔ اہلکاروں نے ڈرائیور کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ رکشہ ڈرائیور اُس وقت اسکول کی چھٹی کے بعد طالبات کو گھر چھوڑنے جا رہا تھا۔ بیچ بچاؤ کرنے والے شہریوں کو بھی وارڈنز…
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹس غیرقانونی قرار دے کر ہٹانے کی درخواست پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی سمیت فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے غلام مرتضیٰ نامی شہری کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔ استدعا کی کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بانی پی ٹی آئی کی بدنیتی پر مبنی پوسٹس ہٹا کر اکاؤنٹ بلاک کیا جائے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی ، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اور…
صدر ٹرمپ نے غزہ سے متعلق تبدیل شدہ پیس پلان دنیا کے سامنے پیش کیا تھا، قطر نے تصدیق کردی۔ ترجمان قطری وزارت خارجہ مجید الانصاری نےکہا فائنل پلان عرب اسلامی ممالک کے پلان سے الگ تھا،صدر ٹرمپ نے اسرائیل کےکہنے پر اصلی پلان میں ترمیم کی،عرب مسلم ممالک کی چند تجاویز شامل کی گئیں، کچھ نکال دی گئیں۔ مجید الانصاری نےکہامصر میں جاری مذاکرات میں تمام فریقین معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں،قیدیوں کا تبادلہ اور امداد کی بحالی معاہدے کے بغیر ممکن نہیں۔ غزہ پر اسرائیل کےسفاکانہ حملے2 برس بعد بھی جاری ہیں،آج بھی غزہ کےکئی مقامات پر اسرائیلی…
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں طلبی کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی عدم پیشی کے باعث کوئی شہادت قلمبند نہ ہوسکی۔ اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت بیس اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیشی کا پیغام پہنچایا گیا تاہم انہوں نے کہا میں تیار ہو کر عدالت میں پیش ہوں گا۔ وکیل صفائی فیصل ملک نے مؤقف اپنایا حکومت پنجاب نے اپنا نوٹیفکیشن واپس لے…
ماسکو: افغانستان کے معاملے پر ماسکو فارمیٹ کا اہم اجلاس روسی دارالحکومت ماسکو میں شروع ہوگیا ہے، جس میں پاکستان، چین، ایران، بھارت اور وسطی ایشیائی ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔ اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو آمد پر افغان وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ افغانستان میں استحکام خطے کے امن کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے مغربی ممالک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب نے افغانستان کو تنہا چھوڑ دیا ہے اور وہاں کے عوام کو مشکلات میں دھکیل دیا ہے، افغانستان کے منجمد اثاثے، جو مغربی بینکوں…
کراچی: صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان تناؤ میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ بلاول ہاؤس کراچی میں رات گئے صدر مملکت آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس دوران موجودہ سیاسی صورتحال سمیت سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تناؤ پر گفتگو ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ صدر مملکت نے پنجاب حکومت کے بیانات اور حکومتی ترجمان کے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت نے محسن نقوی کو اس صورتحال میں کردار ادا کرنے…
اسرائیل کی قید سے رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد نے ویڈیو بیان جاری کردیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مشتاق احمد نے کہا کہ 150 ساتھیوں کے ساتھ اردن پہنچ چکا ہوں، 5 دن اسرائیل کے ایک صحرا میں واقع بدنام زمانہ نیگیوڈیزرٹ جیل میں رہے، اس دوران ہمارے ہاتھ پیچھے باندھے گئے، آنکھون پر پٹیاں اور پاؤں میں بیڑیاں ڈالی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر کتے چھوڑے گئے، بندوقیں رکھی گئیں اور بدترین تشدد کیا گیا، جیل میں ہوا، دوا اور پانی تک کی رسائی نہیں تھی، اپنے مطالبات کی منظوری کے…
اسرائیل سے بارہ روزہ جنگ کے بعد ایران نے اپنی فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیوز ویک میگزین کی رپورٹ کے مطابق ایران روس سے 48 ایس یو 35 لڑاکا طیارے خریدنے کی تیاری کررہا ہے۔ معاہدے سے متعلق اہم دستاویزات ایک ہیکر گروپ نے آن لائن شیئر کردی۔ رپورٹ کے مطابق اگلے ڈیڑھ سے چار سال کے دوران روسی طیارے ایران کے حوالے کیے جائیں گے۔ معاہدے کی مالیت 7 ارب ڈالرز سے زائد ہے۔ ایرانی اور روسی حکام نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
امریکا نے پاکستان کو ائیر ٹو ائیر میزائل کے خریداروں میں شامل کرلیا۔ پاکستان کو اے آئی ایم 120 سی ایٹ میزائل کا اپ گریڈ ورژن بھی ملے گا۔ پاکستان اور ترکیہ سمیت کئی اتحادی ممالک کو میزائل فروخت ہونگے۔ امریکا نے پاکستان کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائلوں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے، میزائلوں کی تیاری کیلئے رے تھیون کمپنی کو 2.5 ارب ڈالر کا کنٹریکٹ مل گیا۔ ایڈوانس میڈیم رینج ائیر ٹو ائیر میزائل کا کنٹریکٹ 2030 تک مکمل ہوگا۔ یہ میزائل دشمن کے طیاروں اور آنے والے میزائلوں کے خلاف بصری…