Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی نے 78واں جشنِ آزادی جوش و خروش سے منایا
- پاک فوج کا گلگت بلتستان میں ریلیف آپریشن،فیلڈ اسپتال میں متاثرین کا علاج جاری ہے
- افغان شہریوں سے رابطے پر اسلام آباد کے مندرہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کی جبری برخاستگی
- لاہور میں قابل اعتراض پارٹی منعقد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ مقامی عدالت نے خارج کردیا
- جنگ بندی کیلئے پیوٹن کی سخت شرائط،یوکرینی صدر یورپی اتحادیوں کے ساتھ کل صدر ٹرمپ سے ملیں گے
- لاہور چیمبر کا خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے25 لاکھ امداد کا اعلان،تاجروں سے مزید امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
- لاہور پر چوروں اور نقب زنوں کا راج،7ماہ میں چوری کی 37 ہزار وارداتیں ریکارڈ
- پنجاب،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری
Author: Editor
اسلام آباد : یومِ آزادی پاکستان ایک ایسی تاریخ ہے جو قربانی، اتحاد اور عزمِ حوصلے کی بے مثال داستان سناتی ہے۔ یہ دن ہمارے بزرگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے پاکستان کے قیام کے لیے اپنی جان و مال کی پرواہ نہ کی۔ لاکھوں مسلمانوں نے مہاجرین کی صورت میں ہجرت کی، تشویش اور جنگ کے حالات کا سامنا کیا، اور کڑی آزمائشوں کا مقابلہ کیا۔قائداعظم محمد علی جناح کی مخلص قیادت اور علامہ اقبال کے نظریات نے اس تحریک کو مضبوطی بخشی۔ آج کے شہری یومِ آزادی پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے…
جمعرات کو ہونے والی ایک ٹیلی فونک گفتگو میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں اسرائیل کی جاری فوجی حکمتِ عملی پر مفصل تبادلہ خیال کیا۔ نیتن یاہو نے اپنے دفتر کے بیان کے مطابق، حماس کے آخری ٹھکانوں پر قبضے کے منصوبے کی تفصیل دی۔
کیل : نیلم وادی کے کیل علاقے میں نیلم کلچرل فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں پاک فوج اور آزاد کشمیر کلچرل اکیڈمی نے بھرپور حصہ لیا۔ اس رنگا رنگ میلے میں اسکول بچوں کے ٹیبلو، کالج طلبہ کے شینا گیت، اور روایتی گٹکا رقص نے ماحول کو خاص رنگ دیا ۔ فیسٹیول کے دوران جشن آزادی اور معرکہ حق کی کامیابی پر جوشیلے تقاریر کی گئیں، جن میں ماحولیاتی تحفظ اور سیاحت کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔ مہمان خصوصی چیف سیکرٹری خوشحال خان نے انعامات تقسیم کیے اور عوام نے افواج پاکستان کو تاریخی فتح…
اسلام آباد: کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے۔ کیپٹن عزیر نے گزشتہ برس وادی تیرہ میں وطن کے دفاع کرتے ہوئے جان قربان کی۔ شہید کے والدین نے بیٹے کی شہادت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارا یقین ہے کہ شہداء چنے ہوئے لوگ ہوتے ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہادتوں کا یہ سفر پاکستان کے وجود میں آنے سے لے کر اب تک جاری ہے، اور ان کی قربانیاں ہمیشہ پاکستان کے لیے مشعل راہ رہیں گی۔
اترکاشی: اترکاشی میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں متعدد بھارتی فوجی اور 50 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے۔ اس میں مکانوں، سڑکوں، بستوں اور بھارتی فوجی تنصیبات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ گودی میڈیا نے فوجی نقصانات کو چھپاتے ہوئے مودی حکومت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بڑھاوا دیا، جس سے حکومت کی بدانتظامی اور ناقص انفراسٹرکچر کا واضح ثبوت ملتا ہے۔ اس سانحے نے مودی سرکار کی ناقص منصوبہ بندی اور انتظامی غفلت کو بے نقاب کیا-
کینبرا — دی سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق آسٹریلوی حکومت آنے والے دنوں میں فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جو وزیر اعظم انتھونی البانی کی خارجہ پالیسی میں نمایاں تبدیلی سمجھی جا رہی ہے۔ حکومتی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ یہ منصوبہ سیاسی اور سفارتی تحفظات کی بنیاد پر "تبدیلی کے تابع” ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب صرف دو ہفتے قبل البانی نے فرانس اور برطانیہ کے اعلانات کے باوجود فلسطین کی فوری تسلیم کو مسترد کر دیا تھا۔ مبصرین اس یو…
پیرس: بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس نے اس دن کو یومِ سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ ایفل ٹاور کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی، انسانی حقوق کے کارکن اور سماجی تنظیمیں شریک ہوں گی۔ فورم کے صدر زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی، اور بھارت کے یومِ آزادی کے دن مظاہرہ کرنے کا مقصد کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی اہمیت کو اجاگر…
غزہ سٹی — اسرائیلی فضائی حملے میں الجزیرہ کے سینئر صحافی انس الشریف، تین دیگر رپورٹرز، ایک معاون اور دو دیگر افراد مشرقی غزہ میں شہید ہو گئے۔ واقعہ شفا اسپتال کے قریب اس وقت پیش آیا جب میڈیا کارکنان ایک پریس ٹینٹ میں موجود تھے۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) نے دعویٰ کیا کہ انس الشریف حماس کے ایک عسکری سیل کی قیادت کر رہے تھے جو راکٹ حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا، تاہم قطر میں قائم نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اس الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے "غزہ پر ممکنہ مکمل قبضے سے قبل صحافیوں…
تہران : ایران نے پاکستان کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مدثر نے اس پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ایران ایئر نے کوئٹہ – زاہدان – مشہد کی براہ راست پروازیں شروع کی ہیں، جو تین تاریخی شہروں کو بے پناہ صلاحیتوں سے جوڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تینوں شہر کے لوگوں کا براہ راست پروازیں شروع کرنے کا دیرینہ مطالبہ تھا جبکہ نئے فلائٹ آپریشنز خطے میں کاروبار، سیاحت اور لوگوں کے درمیان تعلقات…
گلگت:دنیور نالے میں تودے گرنے کے باعث 8 مقامی رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی مرمت اور بحالی میں مصروف تھے کہ اچانک مٹی کا ایک بڑا تودہ گر گیا، جس کی زد میں آ کر کئی افراد دب گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق مقامی رضاکار ٹیم سے ہے جب کہ 3 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ مزید افراد کی…