Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- TDCP کی شمالی علاقہ جات آنے والے سیاحوں کو احتیاطی ہدایات
- آر ایس ایس کی تعریف پر اپوزیشن کی مودی پر شدید تنقید
- مودی سرکار کا جنگی جنون خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ
- آسٹریلیا نے شدت پسند اسرائیلی وزیر کو ویزا دینے سے انکار کر دیا
- ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز
- یوم آزادی پر فتنۃ الہندوستان کا بلوچستان میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی
- وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں ترقی کیلئے جاپانی ماڈل اپنانے کا فیصلہ
- پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر پر نظر رکھے ہوئے ہیں: امریکی وزیر خارجہ
Author: Editor
اسلام آباد : رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5 اگست سے بھی برا ہوگا۔ رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پارٹی مجھ سے بات نہیں کرے گی اور علیمہ خانم کو سیاسی معاملات سے الگ نہیں کیا جائے گا وہ کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدنیتی پر مبنی فیصلوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا، بانی نے علیمہ خانم کو منع کیا، پوری پارٹی وہ چلا رہی ہیں۔ شیر افضل نے…
افواج پاکستان نے میجر طفیل شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو نے میجر طفیل شہید کی بہادری پر انہیں خراج عیقدت پیش کیا ہے میجر طفیل محمد شہید نے 8 اگست کو مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر میں دشمن سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن پر حملہ جاری رکھا اور مشن کامیابی سے مکمل کیا، میجر طفیل شہید کی بے مثال بہادری…
لاہور میں الیکٹرک ٹرام بس سروس کے روٹ سے متعلق اہم فیصلے سامنے آ گئے ہیں۔ ٹرام اب ہربنس پورہ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک چلائی جائے گی۔۔ کینال روڈ پر انڈر پاسز میں بھی بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیںلاہور میں جدید ماس ٹرانزٹ کی جانب ایک اور قدم — الیکٹرک ٹرام منصوبے کے تحت حکومتِ پنجاب نے کئی اہم فیصلے کر لیے الیکٹرک ٹرام ہربنس پورہ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک چلائی جائے گی جس کے لیے کینال روڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔۔ ٹرام کو کینال روڈ کے انتہائی بائیں جانب مخصوص لین میں چلانے کا منصوبہ…
لاہور کے علاقے سندر میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔۔ کینال روڈ پر تیز رفتار کار نے ریڑھی بانوں اور موٹرسائیکل سوار کو ہٹ کیا۔۔ حادثہ شاہکام چوک کے قریب پیش آیا۔۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار ڈرائیور کوحراست میں لے لیا۔ جاں بحق افراد کی میتیں مقامی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ ایک دوسرا ٹریفک حادثہ فیصل ٹاؤن اکبر چوک پل پر پیش آیا جہاں پل سے گرنے پر میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔۔ پولیس کے مطابق اکبر چوک پل پر ایک دلخراش حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں…
اہور میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں 204 شہری اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔ سات ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے 5 اور اقدام قتل کے 414 مقدمات درج کئے گئے۔۔ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی 3 وارداتوں کے ساتھ صدر ڈویژن سرفہرست رہا۔۔ سٹی ڈویژن میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔۔ قتل کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں سب سے زیادہ 45 مقدمات درج ہوئے۔۔ صدر ڈویژن قتل…
برطانیہ میں پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف زیادتی الزام کی تحقیقات شروع کر دی گئیں جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی مانچسٹر میں تنازع کا شکار ہوگئے، قومی کرکٹر کو 3 روز پہلے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔۔۔ پی سی بی نے حیدر علی کو معطل کردیا اور ان سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ پی سی سی نے کہا ہے کہ حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں مجرمانہ تحقیقات کی جارہی ہیں، واقعہ…
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا۔۔ نیول چیف نے دورے کے دوران اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان نیول فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔۔ ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر فرسٹ گریڈ کیپٹن شاہین ممدوف سے ملاقات کی۔۔ ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔ ایڈمرل نوید اشرف نے مشقوں اور تربیتی تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے بحری افواج کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی اہمیت پر…
حکومت نے پانچ سالہ نجکاری پلان قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ آئیندہ پانچ سال کے دوران 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔ ان میں پی آئی اے، روزویلٹ ہوٹل نیویارک ، زرعی ترقیاتی بینک اور آئیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں شامل ہیں۔۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی خزانے پر بوجھ بننے والےاہم سرکاری ادارے مرحلہ وار نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے۔۔ وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدلعلیم خان نے تحریری جواب میں بتایا کہ نجکاری…
یروشلم — غزہ کی پٹی کے لیے اسرائیل کی جنگ کے بعد کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا۔ مجوزہ منصوبہ، جسے سینئر دفاعی حکام اور سخت گیر اتحادی شراکت داروں کی حمایت حاصل ہے، اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) کو غیر معینہ مدت کے لیے فلسطینی انکلیو پر مکمل انتظامی اور سیکیورٹی کنٹرول سنبھالے گا۔ کابینہ کے اجلاس کے باہر، سینکڑوں مظاہرین، جن میں یرغمالیوں کے اہل خانہ، امن کارکن، اور حزب اختلاف کے قانون ساز شامل تھے، ان نشانات کے ساتھ ریلی نکالی جس پر لکھا تھا کہ "قبضہ سیکیورٹی نہیں ہے”…
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک فوج کی بہادری ناقابلِ شکست ہے۔ بھارت کو صرف چار دن میں شکست دی۔۔ دشمن کے عزائم خاک میں ملایا۔۔ بھارت کو جواب دینا ہماری بہادری کا ثبوت ہے۔۔ حضرت بری امام سرکار رحمتہ اللہ علیہ کے 320ویں سالانہ عرس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کیا کہ ہم ہر محاذ پر تیار ہیں۔۔ مسلم امہ کا اتحاد ہماری اولین ترجیح ہے۔۔ پاکستان ہر مسلمان ملک کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔۔۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت قابلِ فخر ہے۔۔ نائب وزیراعظم محمد…