Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کا خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہیں عطیہ کرنے کا اعلان
- شمالی علاقہ جات میں بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے معمولات زندگی مفلوج
- خیبرپختونخوا میں 392سمیت ملک بھر میں مون سون 660 افراد کی جان لے گیا
- مون سون کا نیا سپیل:آزاد کشمیر میں تعلیمی ادارے چار روز کیلئے بند
- خیبرپختونخوا میں مون سون کا ایک اور طاقتور سپیل،کلاؤڈ برسٹ سے مزید 8افراد جاں بحق
- دہشت گردوں کا سہولت کار یونیورسٹی لیکچرار گرفتار، کوئٹہ سے گرفتار عثمان قاضی نے جرم کا اعتراف کرلیا
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئے سنگ میل 148,000 کی حد بھی عبور کر لی
- TDCP کی شمالی علاقہ جات آنے والے سیاحوں کو احتیاطی ہدایات
Author: Editor
صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایسے تمام غیر ملکیوں کیلئے 15 ہزار ڈالر کا ضمانتی بانڈ جمع کرانے کی پابندی عائد کی ہے جو قیام کی مدت پوری ہونے کے باوجود امریکہ میں قیام کا سوچ رہے ہیں۔۔ اس پروگرام کے تحت امریکی قونصل افسران کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ان ممالک سے آنے والے افراد پر بانڈز جمع کرانے کی پابندی عائد کریں جہاں ویزا اوور اسٹے (ویزا کی میعاد گزرجانے کے بعد رکنے) کی شرح زیادہ ہے۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بانڈز جمع کرانے کی شرط ان افراد پر بھی لاگو کیے جا…
بانی پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کے باوجود پارٹی رہنما گرفتاریوں کے خوف سے نہ صرف خود گھروں سے باہر نہ نکل سکے بلکہ کارکن بھی کوئی بڑا احتجاج کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ اڈیالہ جیل کے باہر بھی پارٹی رہنما بڑا مظاہرہ نہ کر سکے۔۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے فیملی کی ملاقات نہ ہوسکی، علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی اور نورین نیازی کو پولیس نے چکری انٹرچینج سے آگے نہ جانے دیا۔۔احتجاجی کال پر ایک سینیٹر، دو ایم این اے اڈیالہ جیل کے قریب پہنچے۔ پاکستان تحریک انصاف 5 اگست پر راولپنڈی سمیت ملک…
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت پر غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بھارت پر ٹیرف مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت اپنی مصنوعات پر امریکہ کو 25 فیصد ٹیکس ادا کرے گا۔۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اچھا تجارتی پارٹنر نہیں۔ روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے اور اس طرح وہ یوکرین میں جنگی مشین کو ایندھن فراہم کررہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت ایسا کر رہا ہے اور میں اس سے خوش…
پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ ہولڈرز غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ۔۔پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی وطن واپسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق: "پی او آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پرشروع کر دیا جائے گا”۔۔ باقی ماندہ پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہو گا۔۔ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور وسائل پر بڑھتے دباؤ کو مدِنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔۔ وزارت داخلہ کے مطابق افغان…
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ قاسم اور سلیمان اپنے والد کی رہائی کیلئے ٹرمپ کے پاس نہ جائیں تو کہاں جائیں؟ اڈیالہ جیل سے کچھ دور میڈیا سے بات چیت میں علیمہ خان نے کہا پاکستان میں انصاف کیلئے بچے کہاں جائیں گے۔ صحافی کے سوال پر کیا ٹرمپ مدد کرسکتے ہیں آپ کی؟ اس سوال پر علیمہ خان ٹرمپ کا نام لے کر خاموش ہو گئیں۔۔ انہوں نے کہا حکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں۔۔ احتجاج ہوتا ہے تو ڈر جاتے ہیں۔ جب تک بانی پی ٹی آئی سے…
عہدہ بڑا ہونے سے تنخواہ بھی بڑی نہیں ہو جاتی۔۔ سینیٹ کو آج بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی تنخواہ وفاقی وزراء سے بھی کم ہے۔۔ سب سے بڑی تنخواہ تو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق وصول کر رہے ہین۔۔سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کابینہ ڈویژن کی جانب سے پیش دستاویزات میں بتایاگیاکہ وزیر اعظم کی تنخواہ اپنے ماتحت وزرا اور اراکین پارلیمنٹ سے بھی کم ہے۔ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ حالیہ اضافے کے بعد 5لاکھ 19ہزار روپے ہو چکی ہے وزیراعظم پاکستان کی بنیادی تنخواہ 1لاکھ 7ہزار 280روپے ہے جو…
الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 9 مرکزی رہنماؤں کو نااہل کر دیا۔۔ نااہل قرار پانے والوں میں ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل، حامد رضا، رائے حیدر، رائے حسن، رائے مرتضیٰ، انصر اقبال اور جنید افضل شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، تمام ارکان کو 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں ہونے کے بعد نااہل قرار دیا گیا۔ کمیشن نے تمام ارکان قومی اسمبلی وسینٹ کی نشستیں خالی قرار دے دیں۔ الیکشن…
برازیلیا — برازیل میں سیاسی ہلچل کو مزید بڑھاتے ہوئے، سپریم کورٹ نے سابق صدر جیر بولسونارو کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کی کوششوں کے الزام میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے بولسونارو پر سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مواد کے فروغ کا الزام عائد کیا ہے، جو ان کے لیے پہلے سے عائد کردہ پابندیوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ حکم عدالت عظمیٰ کے جسٹس الیگزینڈر ڈی موریس نے جاری کیا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق، بولسونارو نے اپنے سیاسی اتحادیوں…
امریکی محکمہ انصاف (DOJ) نے سابق صدر باراک اوباما کی انتظامیہ کے چند اعلیٰ حکام کے خلاف تحقیقات کے لیے گرینڈ جیوری کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام ان الزامات کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے جن کے مطابق اوباما دور کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق غلط اور جانبدارانہ معلومات تیار کیں۔ یہ بات اس معاملے سے قریبی واقف ایک ذریعے نے پیر کو رائٹرز کو بتائی۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل پام بوندی نے ایک نامعلوم وفاقی پراسیکیوٹر کو گرینڈ جیوری کے لیے ثبوت جمع کرنے کی…
صدر ٹرمپ کا بھارت پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان۔۔ بھارتی وزارت خارجہ نے ردعمل میں کہا کہ امریکہ خود روس سے تجارت کر رہا ہے لیکن باقی دنیا کو تجارت سے روک رہا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف بڑھانے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خود امریکہ اور یورپی یونین روس سے تیل خرید رہے ہیں لیکن بھارت کو ٹیرف کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔۔ بھارت نے یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد روس سے تیل درآمد کرنا اس وقت شروع کیا جب روایتی سپلائیز یورپ کی طرف منتقل کر دی گئی…