Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- ٹرمپ ٹیرف کے جواب میں بھارت کا امریکا سے F-35 لڑاکا طیارے نہ خریدنے کا فیصلہ
- انڈونیشیا نے مکہ مکرمہ میں مکمل ملکیتی حج گاؤں تعمیر کرنے کیلئے زمین حاصل کرلی
- ڈاکٹر رخسانہ افتخار پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ و پاکستان اسٹڈیز کی پہلی خاتون چیئرپرسن مقرر
- ریاست پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے: وزیر اعظم
- بھارت سے بات چیت میں مایوسی ہوئی، وہ عالمی کردار ادا کرنے والا ملک ثابت نہیں ہوا: امریکی وزیر خزانہ
- مصر کا بڑا فیصلہ: 2026 سے زمینی راستے سے حج بس سروس بند، صرف ہوائی و سمندری سفر کی اجازت
- ٹرمپ کی دھمکی، بھارت نے روس سے تیل کی خریداری روک دی
- سزائیں خوش آئند ، سیاسی جماعت کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی: عظمی بخاری
Author: Editor
مکہ: مکہ مکرمہ میں کعبۃ اللّٰہ کی حدود حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے مرد اور خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ اوقات مقرر کردیے گئے ہیں۔ حطیم میں مرد حضرات کیلئے اوقات صبح 8 سے 11 بجے تک ہوں گے جبکہ خواتین کیلئے اوقات رات 8 سے 2 بجے تک مختص کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داخلہ مغربی دروازے سے اور فی شخص اجازت کا دورانیہ 10 منٹ رہے گا۔ حطیم میں نفل ادائیگی اوقات کا مقصد رش کنٹرول کرنا ہے۔
پنجاب میں فضائی آلودگی نے تاریخ کی بدترین شکل اختیار کر لی ہے،، صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 17 نومبر تک بند کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا،، اس سے پہلے پنجاب کے صرف 8 اضلاع کے اسکول بند کئے گئے تھے جن میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، ڈی جی خان، سرگودہا اور ساہیوال شامل تھے،، پنجاب کے وزیر تعلیم نے اب پورے صوبے کے سرکاری اور نجی اسکولوں سمیت ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،، تمام اسکولوں، ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز کو آن…
پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں جون 2024ء سے اب تک بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق تیرہ کروڑ اسی لاکھ میں سے چار کروڑ چودہ لاکھ انٹرنیٹ صارفین وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں۔پاکستان میں اس عرصے کے دوران وی پی این کے استعمال میں 131% اضافہ ہوا۔ خطرناک بات یہ ہے کہ زیادہ ترافراد غیرمصدقہ وی پی اینز استعمال کر رہے ہیں جو نہ صرف استعمال کرنے والے بلکہ ملک کے لیے بھی شدید نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ کئی ممالک میں وی پی اینز کا استعمال ناصرف غیر…
واشنگٹن:امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے فوری بعد پہلی بار ایک بٹ کوائن کی قیمت 82 ہزار ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہے، انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکا کو کرپٹو کرنسی کا عالمی دارالحکومت بنانے کا اعلان کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ وہ اقتدار میں آنے کی صورت میں کرپٹو کرنسیوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے والے امریکا کے سکیورٹیز اینڈ ایکسینچ کمیشن کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیں گے ۔ کوائن ڈیسک کے مطابق اتوار کو ایک بٹ کوائن کی قیمت 81,893.33 کی سطح پر ریکارڈ کی گئی…
مکہ مکرمہ :مکہ مکرمہ میں جبل عمر ڈیویلپمنٹ کمپنی نے 3881 مربع میٹر (153 مرلے) رقبے پر مشتمل ایک پلاٹ تقریبا 660 ملین ریال (تقریباً 49 ارب روپے )میں مشارکہ کیپٹل کمپنی کو فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تاکہ ایک منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔اخبار 24 کے مطابق کمپنی کے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پلاٹ کی بک ویلیو 165.5 ملین ریال ہے، جس میں ڈیویلپمنٹ کی قیمت بھی شامل ہے۔ اسی تناظر میں لادن انویسٹمنٹ کمپنی نے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے مکہ مکرمہ میں جبل عمر منصوبے کے اندر رہائشی…
برسلز:یورپی یونین کے آب و ہوا کے مانیٹر کوپرنیکس نے کہا ہے2024 کا سال اوسط درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ اضافے کے ساتھ تاریخ میں سب سے زیادہ گرم سال ثابت ہوگا۔ یورپی یونین ایجنسی نے کہا کہ دنیا ریکارڈ درجہ حرارت کے ایک نئے سنگ میل سے گزر رہی ہے۔ سپین میں شدید سیلاب اور امریکا میں سمندری طوفان ملٹن کے ساتھ 2024 کا اکتوبر دوسرا گرم ترین اکتوبر تھا جس میں اوسط عالمی درجہ حرارت 2023 کی اسی مدت کے بعد دوسرے نمبر پر تھا۔ کوپرنیکس نے کہا کہ 2024 ممکنہ طور پر 1850۔1900…
ریاض :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر فوری پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی جرائم پر اسرائیل کا محاسبہ کیا جائے، اس کی اقوام متحدہ کی رکنیت جامع نظرثانی کی متقاضی ہے، نہتے فلسطینیوں کو بلاتعطل امداد کی فراہمی یقینی بنانا ہو گی، پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں عرب-اسلامک غیر معمولی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں غزہ اور فلسطین سمیت…
ریاض : وزیر اعظم شہباز شریف سے آج ریاض میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے مسلم ورلڈ لیگ کی جانب سے دنیا بھر میں اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ کے لئے کارہائے نمایاں کو سراہا۔ انہوں نے تنظیم کے کام کو آگے بڑھانے اور اتحاد امت کو فروغ کے لئے سیکرٹری جنرل کی قیادت کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا مسلمانوں کے مفادات و مقاصد کی وکالت اور بھائی چارے، رواداری اور باہمی احترام کے پیغام کو عام کرنے میں اہم کردار ہے۔…
اسلام آباد : سپریم کورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل کے لیے منعقدہ اجلاس میں آرٹیکل 191 (اے) کے تحت مقدمات کی کلرکوڈنگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئینی بینچز کے قیام کے حوالے سے پہلا اجلاس سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کے چیمبر میں منعقد ہوا جس میں رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئینی مقدمات بشمول بنیادی حقوق کے مقدمات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، آئینی مقدمات کے حوالے سے موجودہ طریقہ کار اور مستقبل کا مجوزہ لائحہ عمل بھی…
آئندہ سال پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے،، اخراجات کا تخمینہ 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے فی عازم ہے،، وزارت مذہبی امور نے 2025 کی حج پالیسی کا اعلان کر دیا،، سرکاری حج اسکیم کے لئے روایتی لانگ پیکج 38 سے 42 دن کا ہو گا،، شارٹ پیکج 20 سے 25 دنوں پر محیط ہو گا۔۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 18 نومبر سے 3 دسمبر تک حج درخواستیں وصولی کی جائیں گی، حج قرعہ اندازی 6 دسمبر کو کی جائے گی۔ سال 2025 کے لیے…